8 اکتوبر 2012 - 20:30

پاکستان کے صوبےبلوچستان کی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی نے کہا کہ ہم اس وقت تک انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے جب تک بلوچستان سے ایف سی ، آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کا انخلا نہیں ہوتا کیونکہ ان کی موجودگی میں انتخابی نتائج کا سب کوعلم ہے کہ وہ کیا ہونگے۔

ابنا: انہوں نے کہا کہ بلوچستا ن کی صورتحا ل 71کی صورتحال سے بھی بد تر ہے، بلوچستان میں ایف سی دہشت گردی ، خوف اور بھتہ کی علامت بن چکی ہے۔ طلال بگٹی نے الزام عائد کیا کہ ایف سی ا ور خفیہ ادارے افغانستان اور پاکستان کے درمیان اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں بلوچستان لبریشن آرمی اور لشکر جھنگوی محض اپنے طور پردہشت گردی میں ملوث نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو میں کہوں گا کہ پاکستان کو بچانے کے لئے اقوام متحدہ یا کسی اسلامی ملک کی فوج کو بلایا جائے۔...../169