8 اکتوبر 2012 - 20:30

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دہشتگردانہ حملے کی خبریں ملنے کے بعد سکوریٹی ہائي الرٹ کر دی گئی ہے ۔

ابنا: پاکستان کے بعض ذرائع نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایک فائيو اسٹار ہوٹل میں دہشتگردانہ بم دھماکے کی معلومات ملنے کے بعد اسلام آباد کے حساس علاقوں میں حفاظتی انتطامات بڑھا دئیے گئے ہیں ۔  پاکستان کے انٹلجنس اداروں کا کہنا ہے کہ طارق قدیر کے دہشتگرد گروہ کے عناصر نے ان حملوں کی دھمکی دی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے کئي عدد خود کش جیکٹ، دھماکہ خیز مادے اور مختلف طرح کے ہتھیار اسلام آباد پہنچادئیے ہیں ۔ قابل ذکر ہے پاکستان میں تکفیری دہشتگرد تنظیمیں سرگرم عمل ہیں جنہیں سعودی عرب کی مالی اور سیاسی حمایت حاصل ہے ۔ پاکستان کی سول سوسائٹی کے حلقوں کا کہنا ہےکہ تکفیری دہشتگرد حلقوں کو حکومت کے بعض عناصر کی حمایت بھی حاصل ہے۔
.....
/169