6 اکتوبر 2012 - 20:30

گزشتہ دنوں جمعے کے دن کراچی کی سکیورٹی اداروں نے کالعدم ملک دشمن سعودی ریال پر پلنے والی دہشتگرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کے عسکری ونگ لشکر جھنگوی گروپ کے 7 دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا،

ابنا: سکیورٹی اداروں کے مطابق دہشتگرد کراچی شہر میں شیعہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، سکیورٹی اداروں کا کہنا تھا کہ دہشتگرد بڑے پیمانے پر شیعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔

سکیورٹی اداروں کے ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے پاس سے ہٹ لسٹ بر آمد ہوئی ہے جن میں حکمراں جماعت پاکستان پیپلر پارٹی اور معروف شیعہ رہنما فیصل رضا عابدی کا بھی نام شامل تھا۔ لسٹ میں ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر اور جعفریہ الائنس کے صدر علامہ عباس کمیلی اور شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ مرزا یوسف حسین کا بھی نام موجود تھا۔ دہشتگردوں نے بتایا کہ ہمیں ان افراد کو ٹارگٹ کرنے کی ہدایت وزیرستان میں مقیم کالعدم لشکر جھنگوی پاکستان کے امیر آصف چھوٹو نے دی تھی۔

واضع رہے کہ گزشتہ دنوں سی آئی ڈی انسداد دہشت گردی سیل نےخفیہ اطلاع پر منگھوپیر کےنور محمد گوٹھ میں کارروائی کی تھی جہاں پولیس نے مقابلے کے بعد کالعدم لشکر جھنگوی کراچی کے امیر محمود بابر عرف دوڈ کی شاہ، فہیم الحق، طاہرعرف موٹا، عابد عرف عباسی، عارف، عنایت اللہ عرف مایا اور رفیق عرف انعام عرف شینا کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران سات خودکش جیکٹس، ایک سو پچیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد، راکٹ لانچر اور دیگر گولہ بارود برآمد کرلیا۔ گرفتار انتہا پسند کراچی میں فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ پولیس کو مزید تفتیش میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔

.....

/169