5 اکتوبر 2012 - 20:30

امریکی عوام انتخابی وعدوں کو کھوکھلا قرار دے رہے ہیں ۔

ابنا: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے سخت مقابلوں نے اس ملک کے عوام کو حیرت میں ڈال دیا ہے اور انہوں نے 6 نومبر کے صدارتی انتخابات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے – بعض امریکی عوام کا یہ خیال ہے کہ انتخابات میں شرکت کرنا ، گویا وقت ضائع کرنا ہے اور باوجودیکہ اس سال امریکی انتخابات ایک حساس اور تقدیر ساز مرحلے میں انجام پانے والے ہیں ، امریکیوں کی ایک تعداد کے لئے یہ انتخابات اہمیت نہیں رکھتے –اب جبکہ امریکہ کے صدارتی انتخابات کے انعقاد میں ایک ماہ کا وقت باقی بچا ہے بہت سے رائے دہندگان ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے ہیں کہ وہ کس نامزد امیدوار کو ووٹ دیں -  یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی عوام کو انتخابات میں ، انتخاب کا محدود حق حاصل ہے اس لئے وہ مایوس ہوچکے ہیں ۔

.....

/169