ابنا: ترکی کے عوام نے پارلمینٹ کے سامنے جمع ہوکر سرحدوں کے باہر اس ملک کی فوج کو کاروائی کی اجازت دیئے جانے کے خلاف اپنی مخالفت کا اعلان کیا –مشتعل مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے شام کے مسا ئل میں مداخلت کے لئے ، ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی پالیسیوں کی مذمت کی -انقرہ اور ترکی کے مابین کشیدگی میں اضافے ، اور انقرہ کی شام مخالف پالیسیوں پر ترکی کے عوام میں پائے جانے والے غم و غصے کے باوجود ، شام کے خلاف ترکی کی فوجی کاروائی کے لئے حکومت کے مجوزہ بل کی ، کل ترکی کی پارلمنٹ میں 320 موافق ووٹوں سے منظوری دے دی گئی – جبکہ اس کی مخالفت میں 129 ووٹ ڈالے گئے ۔ کل بھی ترکی کے عوام نے اس ملک کی پارلمنٹ کے سامنے اجتماع کرکے شام کے خلاف فوجی کاروائی کی مخالفت کی۔
.....
/169