4 اکتوبر 2012 - 20:30

قطرکے وزير اعظم نے شام کے داخلي امور ميں مداخلت کا اعتراف کيا ہے.

ابنا: قطر کے وزير اعظم اور وزيرخارجہ حمد بن جاسم آل ثاني نے سي اين اين سے گفتگو کرتے ہوئے باضابطہ طور پر اس بات کا اعتراف کيا کہ ان کا ملک شام کے داخلي امور ميں مداخلت کررہا ہے اور دہشت گردوں کو ہر طرح کي مالي و اسلحہ جاتي مدد پہنچارہا ہے -قطر کے وزير خارجہ نے کہا کہ شام ميں ممنوعہ فضائي علاقے کا قيام اور محفوظ علاقے کا قائم کرنا قطر کي اہم ترين ترجيحات ہيں -قطر کے وزير اعظم نے اسي اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شام ميں مداخلت کرنے کے لئےاقوام متحدہ کي سلامتي کونسل سے اجازت لينے کي ضرورت نہيں ہے عالمي برادري سے کہا کہ وہ شام کے داخلي امور ميں مداخلت کرکے مسلح گروہوں کي حمايت کرے -واضح رہے کہ شام ميں مسلح دہشت گرد گروہ جنھيں قطر سعودي عرب ترکي اور مغربي ملکوں کي حمايت حاصل ہے گذشتہ ڈيڑھ برس سے شام کے اندر بدامني پھيلا کر اس ملک ميں اغيار کي فوجي مداخلت کا راستہ ہموار کرنے کي کوشش کررہے ہيں.

.......

/169