ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ آج صوبۂ پکتیا کے علاقے سید کرم کے نزدیک ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افغان فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے – مجاہد نے مزید کہا کہ کل رات صوبۂ غزنی کے ماتی علاقے میں طالبان نے غیر ملکی فوجیوں کا ایک ٹینک دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے / اسی طرح کل رات ضلع مانوگی کے نزدیک ، افغان فوج پر حملے میں تین فوجی مارے گئے – مجاہد نے یہ بھی کہا کہ آج صبح بٹی کوٹ کے نزدیک بھی امریکی فوج پر حملہ کیا گيا جس میں اس کے دو ٹینک تباہ ، اور تین فوجی ہلاک ہوگئے.
.......
/169