ابنا: پریس ٹی وی اورآئی آر آئی بی کی اکسٹرنل سروس کے سربراہ نے دمشق میں پریس ٹی وی اور العالم کے دفترکے ڈائرکٹرحسین مرتضی کی عیادت کے بعد جنہیں تہران کے ایک اسپتال میں بھرتی کیاگیا ہے کہا کہ شام میں صرف ایرانی چینلوں کے نمائندوں پر حملہ نہيں ہورہاہے اور اس کی دنیا میں کوئی مثال نہيں ہے ۔ڈاکٹرسرافراز نےکہا کہ شام میں جو رپورٹر بھی عربی اور انگریزی چینلوں کے برخلاف حقائق پرمبنی رپورٹنگ کرتا ہے اس پرحملہ کیاجاتاہے جبکہ عربی اورانگریزی میڈیاگذشتہ تقریباڈیڑھ سال سے یہ دعوی کررہا ہےکہ ایک مہینے کے اندر شامی حکومت گرجائےگی ۔واضح رہے کہ شام کےدارالحکومت دمشق میں العالم اور پریس ٹی وی کےدفترکےسربراہ حسین مرتضی پرگذشتہ بدھ کودہشتگردوں نےحملہ کردیا تھاجس میں وہ زخمی ہوگئے تھے ۔حسین مرتضی اس وقت تہران کےایک اسپتال میں زيرعلاج ہيں۔ ڈاکٹرسرافراز نے تاکید کےساتھ کہا کہ صیہونی اور امریکی جو بظاہر القاعدہ کے دشمن ہيں، آج اسےاپناسپاہی بنا رکھا ہے اور القاعدہ آج وہی جرائم کررہی ہے جوصیہونی لبنان اورفلسطین میں کرچکے ہيں۔
.....
/169