2 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے بین الاقوامی طاقتوں کو خلیج فارس میں بد امنی کا اصلی عنصر قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف تمام سازشیں مصنوعی اور بے بنیاد ہیں اور ایران خطے میں پائدار امن کا ایک اہم عامل ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ علی اکبر صالحی نے نیویارک میں  اہم شخصیات اور ذرائ‏ ابلاغ کے نمائندوں کی موجودگی میں بین الاقوامی طاقتوں کو خلیج فارس میں بد امنی کا اصلی عنصر قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف تمام سازشیں مصنوعی اور بے بنیاد ہیں اور ایران خطے میں پائدار امن کا ایک اہم عامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران علاقہ کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں اہم نقش ایفا کرسکتا ہے لیکن دشمن خود ایران کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کی سازش کررہا ہے انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں بعض انتہا پسند عناصر اسلام اور ایران کے بارے میں غلط افواہیں پھیلا کر خوف  وہراس پھیلانے کی تلاش میں ہیں انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف تمام سزاشوں کی ناکامی یقینی ہے صالحی نے عراق و افغانستان میں ایران کے اہم نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے معاملے میں بھی مغربی ممالک سخت اشتباہ کا شکار ہیں شام کے معاملے کو دہشت گردی کے ذریعہ نہیں بلکہ سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے ایران کے ایٹمی معاملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی مسئلہ کو بہت بڑا بنا کر پیش کیا جارہا ہے جبکہ ایران کا ایٹمی معاملہ اتنا بڑا نہیں ہے انھوں نے کہا کہ ایران ایٹمی ایجنسی کا رکن ملک ہے اور پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کا حصول ایران کا بنیادی حق ہے اور ایرانی عوام اپنے اس حق سے ہر گز دست بردار نہیں ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائيل کے پاس 200 ایٹم بم موجود ہیں جو اس وقت امریکہ کے لئے درد سر اور مشکل کا باعث بن گئے ہیں۔

.....

/169