30 ستمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے مشترکہ کمان کے اعلی عھدیدار جنرل سید مسعود جزائری نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست ایران کے خلاف فوجی اقدام کرنے کی توانائي نہيں رکھتی۔

ابنا: جنرل سید مسعود جزائری نے  کہا کہ ایران پر حملے کے تعلق سے صہیونیوں کی ہرزہ سرائي نفسیاتی جنگ ہے اور تازہ ترین جائزہ کے مطابق غاصب صہیونی ریاست اور امریکہ ، ایران کے ساتھ جنگ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ۔ جنرل جزائری نے کہا کہ سارا مقبوضہ فلسطین اور علاقے میں امریکہ کے مفادات ایران کی زد میں ہیں اور ایران کے خلاف کسی بھی طرح کے حملے کا نہایت ہی شدید جواب دیا جائے گا۔ جنرل جزائری نے عالمی برادری اور اسلامی انقلاب کے چاہنے والوں کو اطمینان دلایا کہ دشمن کے مقابلے میں ایسی روشیں استعمال کی جائيں گي کہ حملہ آور دشمن سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھو بیٹھے گا اس لئےاسلام کی کامیابی میں کسی طرح کا شک نہ کریں ۔

.....

/169