ابنا: فرانس کي رينالٹ آٹو موبائيل کمپني کے پروڈکشن مينجر کارلوس تاوا راس نے اس بات کا عنديہ ديا ہے کہ پورپي منڈيوں ميں جاري کساد بازاري کي وجہ سے کمپني کے پروڈکشن يونٹ بند کئے جاسکتے ہيں-ان حالات ميں يورپي منڈيوں ميں فرانس کي کاروں کي فروخت ميں زبردست کمي کي خبريں موصول ہوئي ہيں- فرانس کي سيٹروئن اور پيجو کمپنيوں کوبھي حاليہ مہينوں کے دوران زبردست کساد بازاراي کا سامنا کرنا پڑا ہے-ان کمپنيوں کے عہديدار بعض يونٹوں کو بند کرنے کے منصوبے پر غور کر رہے ہيں-کہا جارہا ہے کہ سيٹروئن اور پيجو نے اپني مصنوعات کي فروخت ميں کمي کے پيش نظر آٹھ ہزار ملازمتيں ختم کرنے کا منصوبہ تيار کرليا ہے-قبل ازين فرانس کے صدر فرانسو اولينڈ نے ملک کي کارسازي کي صنعتوں کو درپيش مشکلات کے حل کا وعدہ کيا تھا تاہم پيجو اور سيٹروئن کمپنيوں کے ساتھ حکومت کے مذاکرات، نتيجہ خيز ثابت نہيں ہوسکے تھے-ايک اور اطلاع يہ ہے کہ فرانس ميں اقتصادي بحران کي شدت کو ديکھتے ہوئے پيرس اسٹاک ايکسچينج نے پيجو اور سيتروئن کے شيئر، مارکيٹ سے خارج کرديئے ہيں-فرانس کي کارسازي کي صنعتيں اندرون ملک اور پورپي منڈيوں ميں جمود، صنتعوں کے درميان رقابت کي صلاحيت ختم ہوجانے نيز يورو زون کے معاشي بحران کو اپنے نقصان کا اصل ذمہ دار سمجھتي ہيں- ادھر فرانس کي ليبر يونينوں کے ارکان اور مزدوروں نے پيرس ميں مظاہرے کئے ہيں اور اپني معاشي مشکلات کے حوالے سے حکومت کي لاپرواہي پر کڑي نکتہ چيني کي ہے-اقتصادي بحران اور رقابت کے خاتمے کي وجہ سے حکومت فرانس کو متعدد کمپنيوں اور کارخانوں کي جانب سے ملازمتوں کے خاتمے کي تجاويز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے - حکومت فرانس نے اس بات کا اعتراف کيا ہے کہ مستقبل قريب ميں ملک کي اقتصادي حالت ميں بہتري کي کوئي توقع نہيں ہے اور اقتصادي بحران اسي طرح جاري رہے گا-اقتصادي ماہرين کا کہنا ہے کہ فرانس اور يورپ کي کارسازي کي صنعتوں اور ديگر کمپنيوں کو درپيش مشکلات کا ايک حصہ ايران کے خلاف لگائي جانے والي بے جا پابنديوں کا نتيجہ ہے-رپورٹوں اور خبروں سے اس بات کي نشاندھي ہوتي ہے کہ فرانس اور يورپ کي بہت سي کمپنياں ايران کے خلاف پابنديوں ميں شدت کي وجہ سے لاتعداد مشکلات سے دوچار ہوگئي ہيں-فرانس اور ديگر يورپي ملکوں ميں ايندھن کي قيمتوں ميں اضافے کو ايران کے خلاف عائد کي جانے والي پابنديوں کي نتيجہ قرار ديا جارہا ہے.
.....
/169