ابنا: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل حسن فیروزآبادی نے آج تھران میں مسلح افواج کے افسروں کے ساتھ ملاقات میں امریکہ کی جانب سے دھشتگرد گروہوں کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نئی حکمت عملی منافقین اور القاعدہ جیسے دھشتگرد گروہوں کو استعمال کرنے کے ساتھ عالم اسلام میں اپنے جنگی اخراجات میں کمی لانا ہے ۔اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے مزید کہا کہ امریکہ ایسی حالت میں دھشتگردی کے خلاف جنگ کا دعویدار ہے کہ القاعدہ کے ساتھ برسوں کی جنگ کے بعد ، آج ملت شام کے خلاف القاعدہ کا اتحادی بناہوا ہے اور دھشتگرد گروہ منافقین کو بھی کہ جس نے ایران کے سترہ ہزار سے زیادہ لوگوں کو شہید کیا ہے ، دھشتگرد گروہوں کی فہرست سے نکال دیا ہے ۔
.....
/169