29 ستمبر 2012 - 20:30

اطلاعات کے مطابق کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے قاضی نثار گروپ کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے گزشتہ دنوں زخمی ہونے والے نیاز علی زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ابنا: کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شیعہ مومن نیاز علی کو گلگت کے علاقے امپھارے میں 24 سمتر کے دن نشانہ بنایا تھا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے نیاز علی شدید زخمی ہوگئے تھے جو مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے البتہ اب سے کچھ گھنٹے پہلے نیاز علی زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والے نیاز علی کی نماز جنازہ کل صبح 9 بجے مرکزی امام بارگاہ جامع امامیہ میں ادا کی جائے گی مومنین سے شرکت کی التماس ہے۔

کالعدم سپاہ صحابہ کے قاضی نثار گروپ کے فرقہ پرست دہشتگرد شیعہ مومن نیاز علی کو نشانے بنانے کے بعد لالی محلہ کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

واضع رہے کہ گلگت شہر میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کو علاقے کے مقامی مولوی قاضی نثار کی سرپرستی حاصل ہے۔ مستند زرائع بتاتے ہیں کہ مولوی قاضی نثار براہراست شیعہ مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہے۔

.....

/169