ابنا: ايران کي وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ايک بيان ميں امريکي حکومت کے اس انتہائي غير ذمہ دارانہ اقدام کي مذمت کي اور کہا کہ واشنگٹن نے عالمي قوانين اور ضوابط کے سراسر منافي قدم اٹھايا ہے اور اس طرح وہ دہشت گرد تنظيم ايم کے او کي تمام دہشت گردانہ کارروائيوں کا ذمہ دار ہےـاسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ امريکي حکومت نے اس دہشت گرد تنظيم کے لئے برسوں سے جاري اپني خفيہ حمايت کو اس تنظيم کا نام دہشت گرد تنظيموں کي فہرست سے نکال کر آشکارا کر ديا اور اپنے ايران مخالف جرائم کي فہرست ميں ايک اور جرم کا اضافہ کيا ہےـبيان کے مطابق امريکا نے ايک بار پھر ثابت کر ديا ہے کہ اس کا طرز عمل عقل و منطق سے عاري ہےـ ياد رہے کہ امريکي حکومت نے جمعے کے روز باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظيم ايم کے او کا نام دہشت گرد تنظيموں کي فہرست سے نکال ديا ہے-
.....
/169