ابنا: تہران کے پرائمری اسکولوں کے طلباء نے آج تہران کے آزادی اسکوائر پر انسانی زنجیر بنا کر امریکہ کی توہین آمیزاسلام مخالف فلم کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس توہین آمیز فلم کے بنانے والوں کو قرارواقعی سزا دی جائے اور ادیان الھی کے احترام کو یقینی بنایاجائے ۔ تہران کے اسکولی طلباء نے اپنے احتجاج کے اختتام پر ایک بیان جاری کیا جس میں گوگل پر نشر ہونے والی توہین آمیز فلم اور خاکوں کی مذمت کی اور اپیل کی کہ گوگل کا تین دنوں تک بائیکاٹ کردیا جائے۔
.....
/169