29 ستمبر 2012 - 20:30

بغداد … عراق میں آج ہونے والے کار بم دھماکوں میں 17 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

ابنا: اسپتال ذرائع کے مطابق آج ہونے والے کار بم دھماکوں میں 17 افراد جاں بحق  اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ کار بم حملوں میں پولیس چیک پوائنٹس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ بد ترین حملہ شمالی بغداد سے 20 کلو میٹر دور تاجی میں کیا گیا، جہاں پارک کی گئی 3 کاروں میں بم دھماکے ہوئے جس میں 8جاں بحق جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے۔

.....

/169