28 ستمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ چند مغربی ملکوں کے ہاتھوں میں اقوام متحدہ کوکھلونہ بننے سے روکا جائے۔

ابنا: علی اکبرصالحی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر گروپ ستہتر کے وزاء خارجہ کی سالانہ نشست میں کہا کہ اقوام متحدہ کو بڑی طاقتوں کے ہتھکنڈے اور ان کی توسیع  پسندی کا ذریعہ بننے کے بجائے کمزور ملکوں کی داد خواہی کا مرکز ہونا چاہیے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام ملکوں کی شراکت، شفافیت اور بااثر ہونے کے تین اصولوں کے تحت عالمی معیشت اور قیام امن کے مسائل میں اقوام متحدہ کو مرکزی کردار عطا کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو دنیا کے حساس مسائل جیسے اقتصادی ترقی، غربت کے خاتمے، عدم مساوات ، ماحولیات کے تحفظ، منشیات سے مقابلے اور صحت و سلامتی کے ارتقاء میں بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔ گروپ ستہتر ترقی پذیر ملکوں کی سب سے بڑی تنظیم ہے اور چین اس تنظیم میں مبصر کی حیثیت سے شرکت کرتا ہے۔...../169