28 ستمبر 2012 - 20:30

سعودی عرب کے امور کے ماہر محمد کاظم شہابی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں عوامی تحریک میں روزافزوں وسعت آتی جارہی ہے ۔

ابنا: سعودی عرب میں عوامی احتجاج میں اضافہ بالخصوص مشرقی علاقوں میں عوامی احتجاج سے ملعوم ہوتا ہے کہ سعودی عوام آل سعود کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف ہیں اور یہ حکومت اب زوال کی طرف بڑھ رہی ہے۔ محمد کاظم شہابی نے آل سعود کی حکومت کو ایک استبدادی حکومت قراردیا اور کہا کہ آل سعود کے نزدیک آئين ، انسانی حوق اور عوامی احتجاج کوئي وقعت نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود صرف سعودی عرب میں ہی عوامی احتجاج کو دبانے کی کوشش نہیں کررہی ہے بلکہ یمن اور بحرین میں بھی عوامی تحریکوں کوناکام بنانے کے بھر پور اقدامات کررہے ہیں ۔ محمد کاظم شہابی نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی کے تعلق سے مغرب کے دوغلے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی وسیع پامالی کے باوجود مغرب سے اس ملک کے تعلقات میں فروغ آرہا ہے کیونکہ مغرب نے علاقے کے ملکوں کے تعلق سے دوغلا رویہ اپنا رکھا ہے ، انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک شام میں تو انسانی حقوق کی پامالی کا ماتم کررہے ہیں لیکن انہیں سعودی عرب اوربحرین میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی دکھائي نہیں دیتی۔...../169