ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ میجر جنرل حسین سلامی ایران کی فوجی پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایران دنیا کے ہر گوشے میں دشمن کے ٹھکانوں کو بھر پور طاقت کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔
پاسدار حسین سلامی نے قم میں عشرہ کرامت کی مناسبت سے مسلح افواج کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا اور عاشورا کا ایران کے دفاع میں اہم نقش ہے انھوں نے کہا کہ اہلبیت پیغمبر(ص) سےمحبت و الفت ہمیں عزت، سرافرازی اور سربلندی کا درس دیتی ہے جنرل سلامی نے کہا کہ دفاع مقدس کے دوران ایرانی قوم نے دین، اسلام اور ولی فقیہ کی اطاعت کا عملی ثبوت پیش کیا اور ایرانی قوم نے دین اور اسلامی کی بنیاد پرمسلط کردہ جنگ کے دوران دنیا کی دو بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں پوری دنیا ایک طرف تھی اور ایران ایک طرف تھا انھوں نے کہا کہ آج ایران نے فوجی وسائل تیار کرنے میں اتنی پیشرفت حاصل کرلی ہے کہ ایران دنیا کے ہر گوشے میں دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ جنرل سلامی نے پیغمبر اسلام (ص)کی توہین پرمبنی امریکی فلم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سیاسی اور فوجی دہشت گردی کے بعد اب ثقافتی دہشت گردی پر اتر آیا ہےاور اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ امریکہ کے ساتھ اپنے سیاسی اور ثقافتی روابط ختم کردیں۔ انھوں نے کہا کہ بعض عرب مسلمان ممالک کے رہنماؤں نے امریکہ کو سر پر بٹھا رکھا ہے جس کی وجہ سے امریکہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف گھناؤنی سازش کررہا ہے۔
.....
/169