28 ستمبر 2012 - 20:30

لاہور. . . .جمیعت علما ء پاکستان کے سیکٹری جنرل قاری زوار بہادر نے کہا ہے کہ جب تک توہین آمیز فلم کے ذمہ داروں کو سزا نہیں ہوتی مسلمان اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں یا رسول اللہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ابنا:  توہین رسالت کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔کانفرنس خطاب کرتے ہوئے قاری زوار بہادر نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر توہین رسالت پر قانون سازی کرے۔...../169