ابنا: شہید کی نماز جنازہ معروف عالم دین اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ سید محمد تقی نقوی نے دربار حضرت سخی سلطان علی اکبر کے احاطے میں پڑھائی، نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جب شہید کا جنازہ گھر سے اُٹھا تو ایک کہرام مچ گیا، شہید کی اکلوتی بیٹی اپنے بابا کو مناتی رہی، شہید حسن رضا شمسی کی رسم قل 29 ستمبر بروز ہفتہ کو سورج میانی ملتان میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ کے دوران انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے، جبکہ اس موقع پر نوحہ خوانی بھی کی گئی۔...../169
27 ستمبر 2012 - 20:30
News ID: 351933
گزشتہ روز شہادت کا درجہ پانے والے ملتان کے سید حسن رضا شمسی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا.