27 ستمبر 2012 - 20:30

روس کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ نيويارک اجلاس ميں ايران کے بارے ميں کسي بھي دستاويز کي منظوري نہيں دي جائے گي-

 ابنا: روس کے وزير خارجہ سرگئي لاوروف  کا کہنا تھا کہ نيويارک ميں ايران کے حوالے سے ہونے والے پانچ جمع ايک گروپ کے اجلاس ميں صرف ايران کے جوہري پروگرام کے بار ے ميں ايک دوسرے سے تبادلہ خيال کيا جائے گا اور کسي دستاويز کي منظوري نہيں دي جائے گي-انہوں نے کہا کہ ايران کے جوہري پروگرام کے بارے ميں عالمي ثالثي گروپ نے ايران کے ايٹمي معاملے کو حل کرنے کے حوالے سے  گزشتہ ہفتے آئي اے اي اے ميں مشترکہ قرار داد کومنظوري دي تھي لہذا نيويارک اجلاس ميں ايسے کسي بھي اقدام  کي کوئي گنجائش نہيں ہے-امريکہ اور اس کے اتحادي ممالک  اور غاصب صہيوني حکومت  ايران پر ايٹمي ہتھياروں کي تياري کا الزام لگاتے چلے آرہے ہيں-ايران کے حکام  اس کي سختي کے ساتھ ترديد کرتے ہيں اور انکا کہنا ہے تہران کا جوہري پروگرام صرف اور صرف پرامن مقاصد کے لئے ہے-...../169