27 ستمبر 2012 - 20:30

رياض ميں مسلمان عوام کي ايک تعداد نے آل سعود کے مظالم کے خلاف مظاہرے کئے ہيں -

ابنا: سعودي عرب کے دارالحکومت رياض کے مضافاتي علاقے القصيم کي طرفيہ  جيل کے سامنے بڑي تعداد ميں لوگوں نے مظاہرہ کرکے سياسي قيديوں کي آزادي کا مطالبہ کيا ہے –لوگوں نے اسي کے ساتھ جيلوں ميں سياسي قيديوں کو وحشيانہ ايذائيں ديئے جانے کي مذمت کي –رپورٹ کے مطابق آل سعود کے سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے ان پر حملہ کيا اور تشدد سے کام ليا –دوسري طرف المنار ٹيلي ويژن نے رپورٹ دي ہے کہ  سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے جمعرات کو العواميہ ميں فائرنگ کرکے انساني حقوق کے دو کارکنوں کو شہيد کرديا ہے-اس طرح دو دن ميں العواميہ ميں سيکورٹي اہلکاروں کے ہاتھوں شہيد ہونے والوں کي تعدد چار ہوگئي ہے –بدھ کے روز بھي سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے فائرنگ کرکے دو شہريوں  کو گولياں مار کر شہيد کرديا تھا-  سعودي عرب ميں عوامي احتجاج کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک  سولہ سے زائد افراد شہيد ہوچکے ہيں....../169