ابنا: شام کی وزارت خارجہ کے ترجمان جہاد مقدسی نے شام میں غیر ملکی مسلح دہشت گردوں کے حالات کو بہت ہی برا قرار دیتے ہوئے شامی مسلح افراد کے لئےمذاکرات کا دروازہ کھلا رکھنے پر تاکید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ شامی حکومت ان افراد کا پیچھا کررہی ہے جو شام کے امن و ثبات کو تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ شام سے متعلق مسلح افراد کے لئے مذاکرات کے دروازے کھلے ہوئے ہیں وہ شامی سرزمین کا حصہ ہیں اور انھیں مغربی اور بعض عربی ممالک کی ایما پر شام کے حالات کو خراب کرنے کی اجازد نہیں دی جائےگی مقدسی نے کہا کہ شام کے اندر گڑ بڑ پھیلانے والے ممالک پوری دنیا کے سامنے آشکار ہیں اس نے ان میں سرفہرست امریکہ و اسراغيل ہیں اور اس کے بعد ترکی، قطر اور سعودی عرب ہیں جو اس علاقہ میں امریکہ کے غلام ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شامی عوام نے امریکہ اور اس کے غلاموں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے۔مقدسی نے شام کے بارے میں ایران کے نقش کو تعمیری اور مثبت قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران شام میں امن و ثبات کا خواہاں ہے۔
.....
/169