26 ستمبر 2012 - 20:30

طالبان نے افغانستان کے صوبۂ غور میں 40کے قریب افغان فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے –

ابنا: طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے آج ہماری پشتو سروس کو بتایا کہ صوبۂ غور کے دولینی علاقے میں طالبان جنگجوؤں اور افغان فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں  35 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں – قاری یوسف احمدی کا کہنا تھا کہ گذشتہ پانچ دنوں سے جاری اس جھڑپ میں 5 طالبان بھی مارے گئے ہیں –طالبان کے ایک اور ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے بھی دعوی کیا ہے کہ صوبۂ پکتیا کے دارالحکومت گردیز کے قریب آج صبح طالبان جنگجوؤں نے افغان فوجیوں کے راستے میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ کیا جسکے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے -

.......

/169