ابنا: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ ڈرون حملوں سےقبل آئي ایس آئي کے ایک عھدیدار کو تحریری طورپر اپنے حملوں کی اطلاع دیتا ہے۔ اس امریکی اخبار کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملے ایسے عالم میں جاری ہیں کہ پاکستان کے عوام اور حکام نے بارہا ان حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ لندن میں صحافیوں کے مرکز کے مطابق امریکہ نے اب تک پاکستان کے قبائلی علاقوں پر تین سو سینتیس مرتبہ ڈرون حملے کئے ہیں جن میں تین ہزار سے زائد افراد مارے گئےہیں۔
.....
/169