ابنا: عزت اللہ ضرغامی نے کل شام اسلامی ریڈیو ٹی وی یونین کے اجلاس اور "اتحاد " فسٹیول کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی صہیونیزم اور سامراج کی سازشوں کے مدّ مقابل مسلم اقوام کو متحد کرنے اور اسلام ہراسی سے مقابلہ اسلامی ریڈیو ٹی وی چینلوں کی اہم ذمہ داری ہے –
انہوں نے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کےلئے مغرب کے زیر اثر میڈیا کی کوششوں کا ذکرکرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی میڈیا کواقوام عالم کے سامنے اسلام کا اصل چہرہ پیش کرنا چاہیئے –
واضح رہے کہ اسلامی ریڈیو ٹی وی یونین کے اجلاس کا کل شام تہران میں اختتام ہوگیا – اس اجلاس میں دوسو سے زائد اسلامی ریڈیو ٹی وی چینلوں کے ڈائرکٹرز شریک تھے -
.....
/169