ابنا: علی اکبرصالحی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےسڑسٹھویں سالانہ اجلاس کےموقع پرصحافیوں کوانٹرویو دیتےہوئےکہا کہ ایران ناوابستہ تحریک کےسربراہ، کردار اداکرنےوالےاورمسئلہ شام کےحل کے لئے تشکیل پانےوالےچارفریقی رابطہ گروپ کے رکن کی حیثیت سے شام کےبحران کےحل میں خاص پوزیشن کاحامل ہے۔
ایران کےوزیرخارجہ نےعرب لیگ کےسکریٹری نبیل العربی اوراقوام متحدہ کےخصوصی نمائندے اخضرابراہیمی سےملاقات میں شام کےبحران کےسلسلےمیں اسلامی جمہوریہ ایران کےموقف کی وضاحت کرتے ہوئےکہاکہ ایران شامی حکومت اورمخالفین کےدرمیان مذاکرات اور بات چیت کاخیرمقدم کرتاہے۔
ایران کے وزیرخارجہ نےتشدد اور خونریزی روکےجانےکواسلامی جمہوریہ ایران کابنیادی مقصد قراردیتےہوئےکہاکہ اس باراخضرابراہیمی سےضروری ہماہنگی انجام پائي ہے۔
.....
/169