ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے نائب کمانڈر بریگیڈیر جنرل عبدالرحیم موسوی نے ایران کے خلاف صہیونی ریاست کی جانب سے دی جانیوالی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کےلئے پوری طرح آمادہ ہیں –انہوں نے کہا کہ مقدس دفاع نے ایران کی قوم کو یہ سکھادیا ہے کہ اگر دنیا کی تمام طاقتیں بھی باطل پر متحد ہوں پھر بھی کامیابی اسی قوم کی ہوگی کہ جس نے اپنے اہداف ومقاصد پر مقاومت کی ہے –ادھر ایران کی برّی فوج کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل احمدرضا پوردستان نے بھی آج کہا کہ ہمیں کسی بھی ملک پر جارحیت کا ارادہ نہیں ہے اور ہم کسی بھی جنگ میں پہل نہیں کریں گے لیکن اگر کسی نے ہمارے ملک پر حملے کی کوشش کی تو ضرور اسے ٹھوس اور تباہ کن جواب دیں گے -
.....
/169