ابنا: صہیونی ریاست کی جانب سےصحرائےسینااورمصراورفلسطین کےسرحدی علاقےمیں دیوارحائل تعمیرکرنےکی بات کہےجانےکےبعدقاھرہ نے بھی صحرائےسیناکےعلاقےمیں جدیدترین ٹینک تعینات کردیئےہيں۔مصرکےسیکورٹی ذرائع نےاعلان کیاہےکہ مصری ٹینک شہرالعریش کی جانب روانہ ہوگئےہيں تاکہ اس علاقےمیں موجود دوسری بکتربندگاڑیوں کےساتھ شامل ہوجائيں۔سیناکےعلاقےميں ٹینک اوربکتربندگاڑیاں تعینات کرنےکامصرکامحرک، دہشتگردانہ گروہوں کےاقدامات کامقابلہ کرنااوراس علاقےمیں امن وامان قائم کرناہے۔گذشتہ ہفتوں میں بعض دہشتگرد گروہوں کےحملوں کےنتیجےمیں سینااورمقبوضہ فلسطین سےملحق مصرکےسرحدی علاقےمیں تشدد اوربدامنی پیداہوگئی ہے۔اس مسئلےنے مصرکےلئےخطرےکی گھنٹی بجادی ہےاس لئےمصرنےکچہ مہینوں کےبعد سیناکےعلاقےمیں اپنی فوجی موجودگی کومضبوط کرنےکی پالیسی اختیارکی ہے جو صہیونی ریاست کےلئےخوش آئند نہيں ہے۔انیس سواناسی میں قاھرہ اورتل ابیب کےدرمیان کیمپ ڈیویڈ معاہدہ کےنام سےہونےوالےسازبازمعاہدےکی بنیاد پر طےپایاتھاکہ سیناکےعلاقےمیں مصری فوج کی تعداد کم کردی جائےگی اورمصرکواس علاقےمیں کسی طرح کی فوجی نقل وحرکت کی اجازت نہيں ہوگی۔درحقیقت یہ کہاجاسکتاہےکہ گذشتہ تین عشروں میں کیمپ ڈیویڈمعاہدے کی بنیاد پرمصرکوسیناپرکچہ زیادہ حاکمیت حاصل نہيں تھی ۔لیکن مصرمیں نئی سیاسی صورت حال سامنےآنےکےبعد جوانقلاب مصرکی کامیابی کانتیجہ ہے، ایسانظرآتاہے کہ علاقائی فریقوں کےسلسلےمیں مصر کی پالیسیوں میں تبدیلیاں آئي ہيں ۔اس وقت مصر،سابق ڈکٹیٹرحسنی مبارک کی بعض پالیسیوں سےدوری اختیارکرکےنئی بنیاد کھڑی کرناچاہتاہے۔اس بیچ صہیونی ریاست کےساتھ تعلقات کی نوعیت اورکیمپ ڈیویڈمعاہدہ مصرکےسیاسی اورسماجی میدان میں کلیدی موضوع بن چکاہے۔جس وقت سے سیناکےعلاقےمیں مصری فوج پرحملےکاواقعہ پیش آیاہےاس وقت سےمصرنےاس علاقےمیں اپنی حاکمیت مضبوط بنانےکےلئےاس واقعےسےفائدہ اٹھاناشروع کردیاہے۔تینتیس سال پہلےکیمپ ڈیویڈمعاہدہ ہونےکےبعد سے سیناکےعلاقےميں مصرکی جانب سےفوج اور ٹینکوں کی تعیناتی کی کوئي مثال نہيں ملتی اوراسی چیزنے صہیونی ریاست کی تشویش بڑھادی ہے جبکہ ملت مصربھی تل ابیب کےساتھ تعلقات ختم کرنےکی خواہاں ہے۔بعض سیاسی حلقوں کاخیال ہےکہ یہ امکان بھی پایاجاتاہے کہ صہیونی ریاست بعض گروہوں کواکساکراورمصرکےسرحدی علاقوں اورصحرائےسینامیں تشدد کوھوا دےکر قاھرہ کےموجودہ حکام پردباؤ ڈالناچاہتی ہے اوریہ پیغام دیناچاہتی ہےکہ کیمپ ڈیویڈمعاہدہ کوئي ایسی چیزنہيں ہے جس کےبارےمیں بات کی جائےیاجس پرنظرثانی کی جائےاس کےباوجود مصرمیں ہونےوالی تبدیلیاں اوراس ملک کےحکام کاموقف اس حقیقت کاعکاس ہے کہ مصرجدید، مبارک کےزمانےکےمصرسےمختلف ہےاوراب اس ملک کےحکام تل ابیب کےسامنےہاتھ باندھےکھڑے نہيں رہیں گے اور صہیونی ریاست کےاقدامات اورحرکتوں کےسامنےسرنہيں جھکائيں گے۔مصری فوج کی اعلی کونسل کےاراکین نےبھی ابھی حال میں اسرائیلی حکام کوخبردارکرتےہوئےتاکیدکےساتھ کہاہےکہ اگر صہیونی ریاست سیناپرحملہ کرےگی تومصراس کاجواب دےگا مصرکی فوجی کونسل نے صحرائےسینامیں فوج کی تعیناتی کی تائیدکرتےہوئےاعلان کیاہےکہ مصراس کےبعد سیناکےعلاقےمیں ہر طرح کےاقدامات کابھرپور جواب دےگااورہرداخلی اوربیرونی جارح کاہاتھ کاٹ دےگا۔
.....
/169