ابنا: وائٹ ہاؤس نے پاکستان کے وفاقي وزير کے بيان کي ايک ايسے وقت مذمت کي ہے جب پوري دنيا ميں کروڑوں مسلمان اس گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجي مظاہرے کرکے امريکا اور صيہوني حکومت کے تئيں اپني نفرت و بيزاري کا کھل کر اعلان کررہے ہيں –پاکستان کے وزير ريلوے غلام احمد بيلور نے اس توہين آميز فلم بنانےوالے امريکي شہري کے سر کے لئے ايک لاکھ ڈالر کا انعام رکھا ہے –غلام احمد بيلور نے کہا ہے کہ پيغمبر اسلام کي شان ميں اہانت ايک بہت ہي سنگين جرم ہے اور اس کي سزا موت ہے –پاکستان ميں تاجروں کي متعدد تنظيموں اور سماجي گروہوں نے بھي امريکا ميں بنائي جانے والي اسلام مخالف فلم کے پروڈيوسر کے قتل پر انعام کا اعلان کيا ہے - حکومت پاکستان نے وفاقي وزير غلام احمد بيلور کے اس اعلان کو ان کا ذاتي بيان قرارديا ہے اور کہا ہے کہ ان کے اس بيان سے حکومت کا کوئي لينا دينا نہيں ہے –دريں اثناء پاکستان کے صوبہ بلوچستان کي اسمبلي نے بھي ايک قرار داد پاس کرکے اسلام مخالف امريکي فلم کي سخت الفاظ ميں مذمت کي - اس قرار داد ميں اقوام متحدہ سے کہا گيا ہے کہ مختلف ملکوں ميں مختلف مذاہب کے احترام کو يقيني بنائے جانے کے لئے ضروري اقدام کرے.
.....
/169