24 ستمبر 2012 - 20:30

کوئٹہ… بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیٹو کنٹینرالٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابنا: پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے غنجہ ڈوری میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے کراچی جانے والے نیٹو کے دو کنٹینرز پر فائر نگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک کنٹینر الٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ا یک اور واقعہ کے دوران مستونگ قومی شاہراہ پر مقامی ٹرانسپورٹر محمد رحیم کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اس کو ہسپتال پہنچایا جارہاتھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

.....

/169