23 ستمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع کی موجودگي میں ھویزہ اور طلائیہ نامی دو بکتر بند گاڑیوں کی رونمائي کی گئی۔

ابنا: وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی نے آج ہویزہ اور طلائيہ نامی بکتر بند گاڑیوں کی رونمائي کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مسلح افواج کو آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے ہدف سے ایرانی ماہرین نے ہویزہ اور طلائیہ کے نام سے بکتر بند گاڑیاں بنا کر اہم قدم اٹھایا ہے۔ جنرل وحیدی نے ہویزہ بکتر بند گاڑیوں کی خصوصیات بیان کرتے  ہوئے کہا کہ اس کا وزن بہت کم ہے اور نگہداشت پر بھی بہت کم خرچ آتا ہے نیز اس پر مختلف طرح کے ہتھیار نصب کئےجاتے ہیں اور بڑی آسانی سے اسے چھپایا جاسکتا ہے اور رات کے آپریشنوں میں بڑی آسانی سے استعمال کی جاسکتی ہے اور اس کا ٹرانسپورٹیشن بھی نہایت آسان  ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس بکتر بند گاڑی سے سرحدی چوکیوں، اسمگلروں اور شرپسندوں سے مقابلے اور فوجی نیز پولیس کی کاروائيوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بکتر بند گاڑی کو زلزلوں اور سیلاب نیز برف کے طوفانوں اور جنگلوں میں آتشزدگي ، ماحولیات کی حفاظت اور تیل اور گيس کے کنوؤں کی کھدائي نیز حافط صلح افواج کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ  طلائیہ بکتر بند گاڑی بھی نہایت تیز رفتار اور اس کو آسانی سے چلایا جاسکتا ہے۔ اس پر مختلف طرح کے ہتھیار نصب کئےجاسکتے ہیں اور گاڑی کے دونوں طرف مشین گنیں لگي ہوئي ہیں۔ انہوں نے کہاکہ  اس بکتر بند گاڑی کی مناسب رفتار اور توانائياں اسے فوج کے لئے ایک موثر گاڑی بنادیتی ہیں۔

.......

/169