ابنا: پاکستان کے مختلف شہروں ميں جمعرات کو بھي توہين رسالت کي مذمت ميں مظاہرے ہوئے –رپورٹ کے مطابق لاہور، کراچي اسلام آباد اور ملتان سميت، پاکستان کے چاروں صوبوں کے تمام اہم شہروں ميں جمعرات کو بھي وسيع پيمانے پر احتجاجي مظاہروں کا سلسلہ جاري رہا - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ پاکستان کي حکومت نے جمعے کو عام تعطيل اور يوم عشق رسول منانے کا اعلان کيا ہے –ادھر ہندوستان ميں جمعرات کو بعض سياسي جماعتوں کي جانب سے بھارت بند کے اعلان کے باوجود مختلف شہروں ميں مسلمانوں نے توہين رسالت کے خلاف مظاہرے کئے- افغانستان کے مختلف شہروں ميں بھي توہين آميز فلم اور فرانسيسي جريدے ميں توہين آميز خاکے شائع ہونے کے خلاف احتجاجي مظاہرے ہوئے ہيں - اسي کے ساتھ انڈونيشيا اور مليشيا کے مختلف شہروں ميں بھي توہين رسالت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے - لبنان، مصر، شام اور عراق سميت خطے کے متعدد عرب ملکوں ميں بھي مسلمان عوام نے مغرب ميں توہين رسالت کا سلسلہ جاري رہنے کي مذمت کي اور امريکا کے ساتھ ہي فرانس کے سفير کو بھي اپنے ہاں سے نکالے جانے اور امريکي، فرانسيسي، اور اسرائيلي مصنوعات کے بائيکاٹ کا مطالبہ کيا- ادھر مصر نے توہين آميز فلم کي تياري ميں مدد کرنے والے انتہا پسند امريکي پادري ٹيري جونز اور آٹھ ديگر افراد کي گرفتاري کے وارنٹ جاري کرديئے ہيں - مصر کے حکام نے اس سلسلے ميں انٹر پول اور امريکا کے محکمہ قانون کے حکام کو آگاہ کرديا ہے -
.....
/169