19 ستمبر 2012 - 19:30

ايران کے محکمہ ايٹمي توانائي کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائيل اور امريکا نے ممکنہ طور پر ايران پر حملہ کيا تو اس کي ذمہ داري آئي اے اي اے پر ہوگي-

ابنا:  ڈاکٹر فريدون عباسي نے بدھ کے روز ايک انٹرويو ميں کہا کہ اگر ايران کي ايٹمي تنصيبات پر امريکا اور اسرائيل نے حملہ کيا تو اس کے لئے آئي اے اي اے جواب دہ ہوگي - انہوں نے کہا کہ ايران نے ايٹمي توانائي کي عالمي ايجنسي کو جو اطلاعات فراہم کي ہيں وہ ايجنسي کي جنرل اسمبلي ميں يوکيا امانو کے ذريعے  پيش کئے جانے سے پہلے، بعض غير متعلقہ اور غير ذمہ دار اداروں کو پہنچ گئيں- انہوں نے کہا کہ اگر آئي اے اي اے کے ڈائريکٹر جنرل نے پيش کي جانے والي اطلاعات کو خفيہ رکھنے کي ايران کي درخواست کو نظر انداز کيا تو ايران ، اپني ايٹمي تنصيبات پر حملے اوردہشتگردانہ اقدامات کا ذمہ دار يوکيا امانو کو سمجھے گا –
ياد رہے کہ ايران کے حکام بارہا اعلان کرچکے ہيں کہ ايران کبھي بھي جنگ شروع نہيں کرے گا ليکن اگر دشمنوں کي جانب سے حملہ کيا گيا تو منہ توڑ جواب دے گا -

.....

/169