ابنا: وال اسٹریٹ تحریک کی سالگرہ کے دوسرے روز دسیوں افراد نے وال اسٹریٹ اور زکوٹی پارک کے اطراف میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ میں بڑھتی ہوئی بےروزگاری کے خلاف نعرے درج تھے اور باراک اوباما کی پالیسیوں پر مایوسی کا اظہار کیا گیا تھا۔...../169
18 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 349245
وال اسٹریٹ تحریک کی سالگرہ کے دوسرے روز بھی سرمایہ داری نظام کے خلاف امریکی عوام کے وسیع مظاہرے جاری رہے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور سڑکوں رکاوٹیں کھڑی کی گئي تھیں۔