18 ستمبر 2012 - 19:30

مصر کے صدر کے مشیر نے کیمپ ڈیوڈ معاہدے میں اصلاحات لانے کی ضرورت پرتاکید کی ہے۔

ابنا: صدرمحمد مرسی کے مشیر محمد عصمت سیف الدولہ نے خود کو کیمپ ڈیوڈ معاہدے کا مخالف قراردیتے ہوئے کہا کہ مصر کے عوام کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی چوتھی شق میں اصلاحات کے خواہاں ہیں جس سے صحرائے سینا کی سکیورٹی خطرے میں پڑگئي ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحرائے سینا میں حالیہ تشدد آمیز اقدامات کے بعد عوام اپنے اس مطالبے پر زیادہ زور دیے رہے ہیں۔ محمد عصمت سیف الدولہ نے کہا کہ انہوں نے سنیٹ میں اس مطالبے کو عوام کے باضابطہ مطالبے کی حیثیت سے پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال واضح ہونا چاہیے تا کہ صیہونی حکام مصر بالخصوص صحرائے سینا کے بارے میں اظہار نظر کرسکیں۔...../169