18 ستمبر 2012 - 19:30

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ کئی علاقوں میں مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ بھی کی۔

ابنا: پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے ملت گارڈن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا،مقتول کی شناخت 40 سالہ سلمان کے نام سے ہوئی ہے، لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل سرور شاہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ گارڈن کے علاقے نبی بخش میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا،اورنگی ٹاوٴن کے سیکٹر 13 سی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور شخص ماراگیا، ملیر کے علاقے سعود آباد میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا جبکہ بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے میں نادرن بائی پاس کے قریب ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔

.....

/169