ابنا: ملتان میں مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے ایم ڈی اے چوک پر،غلہ منڈی کے تاجروں نے منڈی چوک پر اورسول لائن کالج کے طلبا نے کالج سے چوک کچہری تک احتجاجی ریلی نکالی۔ رحیم یارخان میں مختلف تنظیموں نے ظاہرپیر میں نیشنل ہائی وے پر احتجاج کیا جس کے بعدٹریفک معطل ہوگئی۔ چیچہ وطنی میں تعلیمی اداروں کے طلبا اورجام پور کے مختلف مکاتب کے افراد نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ ہارون آباد میں انجمن تاجران کی اپیل پر ہڑتال کی گئی ،چکوال میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوٹ کالج کے طلبا نے کلاسز کا بائیکاٹ کیا۔ جہلم میں مسیحی برادری نے گستاخانہ فلم بنانے پر احتجاجی ریلی نکالی۔ منڈی بہاوٴالدین میں احتجاجاصرافہ مارکیٹ بند رہی۔ ڈیرہ اسماعیل خان تجارتی مراکز اوربیشتر تعلیمی ادارے احتجاجا بند ہیں۔شانگلہ کے ضلعی ہیڈ کواٹر الپوری میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شاہراہ قراقرم پر تھاکوٹ کے قریب تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ لوئر دیر میں تیمر گرہ اور منڈہ بازار احتجاجا بند ہیں۔ لاڑکانہ میں درگاہ قائم شاہ بخاری سے شیعہ اور سنی تنظیموں نے مشترکا احتجاجی جلوس نکالا۔چمبڑاور دادو میں بھی مختلف تنظیموں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اورنعرے بازی کی۔ آزادکشمیر میں مظفرآباد اور کوٹلی میں بھی اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلبا نے احتجاج کیا۔
.....
/169