ابنا: فرانس پريس کے مطابق وال اسٹريٹ مخالفين نے اعلان کيا ہے کہ وہ آج پير کے روز وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کي پہلي سالگرہ کے موقع پر جلوس نکاليں گے۔ سرمايہ دارانہ نظا کے مخالفين اس تحريک کو امريکہ کے ننانوے في صد لوگوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کا بہترين ذريعہ سمجھتے ہيں۔
دوسري جانب اطلاعات ہيں کہ نيويارک پوليس نے سنيچر اور اتوار کے روز وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے پچاس سے زائد حاميوں کو گرفتار کرليا ہے- بيس لوگوں کو اس وقت گرفتار کيا گيا جب وہ نيويارک کے زکوٹي پارک ميں مظاہرہ کرنے کي کوشش کر رہے تھے۔
نيويارک پوليس نے گرفتار شدگان کي تعداد بيان کرنے سے گريز کرتے ہوئے اعتراف کيا ہے اس نے متعدد افراد کو وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے حق ميں مظاہرہ کرنے کے جرم ميں گرفتار کيا ہے۔ امريکہ ميں وال اسٹريٹ تحريک سترہ ستمبر دوہزار گيارہ کو شروع ہوئي تھي اور ايک سال ميں اسکا دائرہ پورے امريکہ ميں پھيل گيا ہے۔
ايک سال قبل آج ہي کے دن يعني سترہ ستمبر دو ہزار گيارہ کو سيکڑوں لوگوں نے ايک کينيڈين جريدے کي اپيل پر نيويارک ميں وال اسٹريٹ پر مظاہرہ کيا تھا تاکہ امريکہ کے مرکز ميں جاري مالي بدعنوانيوں کے خلاف اپني آواز بلند کرسکيں۔
تحريک جو بعد ميں وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو کے نام سے مشہور ہوئي نہ صرف پورے امريکہ ميں پھيل گئي بلکہ اسکي سرحدوں سے باہر نکل گئي اور يورپ کو بھي اپني لپيٹ ميں لے ليا- وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک مغرب اور خاص طور پر امريکہ ميں سماجي ناانصافيوں، مالي بدعنوانيوں اور سرمايہ دار طبقے کے سياسي تسلط کے خلاف ايک عوامي ردعمل ہے-
دوہزار سات اور دوہزار آٹھ کے معاشي بحران نے مغرب بالخصوص امريکا کے عوام کو مالياتي اداروں کي بدعنوانيوں، غربت ميں اضافے، سياستدانوں اور بڑے سرمايہ داروں کے غير قانوني اقدامات کے سامنے لاکھڑا کيا۔
اس صورتحال سے نالاں عوام کے ايک گروپ نے سڑکوں پر آنے کا فيصلہ کيا تاکہ اپني صدائے احتجاج حکمرانوں کے کانوں تک پہنچا سکيں- اس احتجاج کے لئے مين ہيٹن کے وال اسٹريٹ کا انتخاب کيا گيا جو سرمايہ دارانہ نظام کے دل کي حثيت رکھتا ہے۔
ايک بات واضح ہے کہ وال اسٹريٹ مخالف تحريک صرف معاشي ابتري يا بڑے بڑے مالياتي اداروں کے اعلي عہديداروں کي بدعنوانيوں کے خلاف احتجاج نہيں ہے بلکہ يہ تحريک پورے سياسي اور سماجي نظام کي اصلاح کا مطالبہ کر رہي ہے- مثال کے طور پر وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کے سرکردہ رہنماؤں کاکہنا ہے کہ امريکہ ميں جہموريت پر ڈاکہ ڈالا جاچکا ہے اور مٹھي بھر بدعنوان لوگوں کا ايک ٹولہ مالياتي ذخائر کےبل پر اقتدار کے ايوانوں پر قابض ہے اور اس نے امريکي سياستدانوں کو اپنا غلام بنا رکھا ہے۔
جنگ کي مخالفت اور تشدد سے گريز بھي وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے ميني فيسٹو ميں شامل ہے - وال اسٹريٹ مخالفين مالياتي و اقتصادي بحران ، بجٹ مين' خسارے، بھاري قومي قرضے اور بڑھتي ہوئي بے روزگاري کو مغربي حکمرانوں کي جنگ پسندانہ پالسيوں کا نتيجہ قرار ديتے ہيں جس کے تحت ٹيکس دہندگان کا پيسہ اسلحہ سازکمپنيوں اور جنگ پسندٹولے کي جيبوں ميں جارہا ہے۔
امريکي حکام نے تشدد سے کام ليکے اس تحريک کو کچلنے کي کوشش کي اور احتجاج ميں شامل طلبا و طالبات کے خلاف پوليس کي جانب سے مرچوں کے اسپرے استعمال کئے جانے کي تصاوير، ننانوے في صد لوگوں کے احتجاج کے مقابلے ميں ايک في صد امريکي حکمراں طبقے کي نام نہاد برداشت اور تحمل کا منہ بولتا ثبوت ہے- وال اسٹريٹ تحريک کے مالياتي وسائل اور ابلاغياتي ذرائع کي کمي نيز حمکرانوں کي جانب سے بڑے پيمانے پرتشدد کے باوجود يہ تحريک ايک سال مکمل کرنے ميں کامياب ہوگئي ہے۔
حقيقت يہ ہے کہ ري پبلکن اور ڈيموکريٹ پارٹي کي سياسي چال بازيوں سے تنگ آنے والے امريکي عوام اب کسي تيسرے آپشن کي تلاش ميں ہيں جو عوام کے دل کي بات کرے اور اقتدار ميں آنے کي صورت ميں ملک کے ننانوے في صد لوگوں کے مفادات کا تحفظ کرے- تيسرا آپشن صرف اور صرف حقيقي جہموريت، مساوات، روزگار کي فراہمي، انساني حقوق کے احترام، جنگ سے پاک دنيا کے سوا اور کچھ نہيں ہے۔
.....
/169