ابنا: پوليس نے کراچي ميں امريکي قونصل خانے کي جانب جانے والے شاہراہوں کو مکمل سيل کرديا ہے اور کسي کو بھي آنے جانے کي اجازت نہيں دي جارہي ہے۔ پوليس نے مائي کلاچي پل کو بھي آمد و رفت کے لئے بند کرديا ہے اور کنٹينرز کھڑے کرکے شاہراہوں کو سيل کرديا ہے۔
امريکي قونصل خانے کے گرد سيکورٹي کے يہ کڑے انتظامات اتوار کو ہونے والے احتجاجي مارچ کے بعد کئے گئے جس ميں پوليس کي فائرنگ سے ايک شخص شہيد اور نو ديگر زخمي ہوگئے تھے۔
پوليس نے توہين رسالت کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر زبردست آنسوگيس پھينکي اور بعد ازاں فائرنگ کردي تھي۔
پوليس نے امريکہ کے گستاخانہ اقدام کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سو سے زيادہ افراد کوگرفتار بھي کر ليا تھا جنہيں بعد ازاں عوامي دھرنے اور مجلس وحدت مسلمين سے مذاکرات بعد رہا کرديا گيا۔
مجلس وحدت مسلمين نے توہين رسالت مآب ص کے خلاف ريلي کے شرکاء پر پوليس فائرنگ کي مذمت کرتے ہوئے تين روز کے عام سوگ کا اعلان کيا ہے۔
.....
/169