17 ستمبر 2012 - 19:30

امریکی ریاست کے ایک سابق گورنر نے کہا ہے کہ امریکہ کا سیاسی نظام رشوت اور بدعنوانیوں نیز برائيوں پر استوار ہے۔

ابنا: مینی سوٹا ریاست کے سابق گورنر جیسی ونٹورا نے سی این این پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی ڈیموکریٹک اور ری پبلیکن دونوں پارٹیوں نے امریکی سیاسی نظام کو رشوت پر استوار کیا ہے۔
ونٹوار نے کہا کہ پرائيویٹ سیکٹر میں رشوت کی سزا دی جاتی ہے لیکن امریکہ کا سیاسی نظام مکمل طرح سے رشوت پر استوار ہے اور بڑی بڑی کمپنیاں دونوں پارٹیوں کے سیاسی رہنماؤں کو رشوت دیتی ہیں اور انہیں اپنے مذموم مقاصد کے لئے خرید لیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سیاسی نظام میں شفافیت نام کی کوئي چیز نہیں ہے اور اگر یہی صورتحال جاری رہی تو امریکہ زوال پذیر ہوجائے گا۔ انہوں نےکہا کہ امریکہ کو نجات دینے کے لئے آئين کی اصلاح ضروری ہے۔

.....

/169