17 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے کہا ہےکہ ایران ،ایٹمی مذاکرات میں پانچ جمع ایک گروپ کی جانب سے مزید کسی بھی نئی شرط کو قبول نہیں کرے گا –

ابنا: علاءالدین بروجردی نے آج نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے شکوک وشبہات کا مکمل جواب دیا ہے لہذا کسی بھی نئی شرط کو مذاکرات کو طول دینے کے مترادف سمجھ کر قبول نہیں کیا جائے گا –
ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے یورپی ممالک پر امریکی اثرورسوخ کے باعث مذاکرات کو طول دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی پالیسی ایران کو تنہا کرنا ہے  اسی لئے وہ غلط اطلاعات فراہم کرکے ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے شکوک وشبہات پیدا کرتا ہے تا کہ اس مسئلے کا خاتمہ نہ ہو سکے-

.....

/169