ابنا: پشاور میں کل ہزاروں مسلمانوں نے پیغمبر اسلام ۖ کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا- اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا –جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام ہونیوالے اس مظاہرے میں جس میں سینکڑوں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ملعون فلم ڈائرکٹر کے قتل کےلئے دس لاکھ روپے انعامی رقم کا اعلان کیا گیا –واضح رہے اس سے قبل افغانستان کے صوبۂ ننگرہار میں علماء اور قبائلی عمائدین نے اس حوالے سے ایک لاکھ ڈالر کے انعامی رقم کا اعلان کیا تھا - ...../169
16 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 348520
دنیا کے کونے کونے پر گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف احتجاج کے سلسلے میں ایک پاکستانی تنظیم نے ملعون فلم ڈائر یکٹر کے قتل کےلئے دس لاکھ روپے انعامی رقم کا اعلان کیا –