اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابقصدر مملکت جناب احمدی نژاد نے اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں عالمی اور علاقائی میدانوں میں "نام" کی گنجائشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ناوابستہ تحریک ایک مستقل تنظیم ہے اور اسکے فیصلوں پر عملدرآمد کےلئے ضروری ادارے قائم ہونے چاہئیں اور اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر"نام"کے رکن ممالک کا اجلاس بھی منعقد کرنے کی ضرورت ہے –انہوں نے اس موقع پر خطہ اور شام کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ شام میں امن کی برقراری کی خاطر فریقین کے مابین مصالحت کےلئے ثالث گروپ تشکیل دینے کی ضرورت ہے -اس گفتگو میں صدر احمدی نژاد نے ایک بار پھر کراچی اور لاہور میں آتشزدگی کے واقعات میں پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر پاکستان کے صدر اور عوام کو تعزیت پیش کی –پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے بھی اس موقع پر تہران میں "نام "اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اسلامی جمہوریہ ایران کو مبارکباد دیتے ہوئے تاکید کی کہ اس تنظیم کے فیصلوں پر عملدرآمد کےلئے ضروری ادارے قائم ہونے چاہئیں -...../169
15 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 348299
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے عالمی مسائل کے حل کےلئے "نام " کی جانب سے موثر کردارادا کرنے کےلئے حالات کو سازگار بنانے پر تاکید کی –