15 ستمبر 2012 - 19:30

لیبیامیں آگاہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی سی آئی اے کے کارندے لیبین باشندوں سے کھلے بندوں تفتیش کررہے ہیں۔

ابنا: سی آئی اے کے کارندے بنغازی میں امریکی سفیر کی ہلاکت کے تعلق سے گرفتار کئے گئے افراد سے تفتیش کررہے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق لیبیا کے بعض آگاہ ذرائع نے سکیوریٹی ذرائع کے حوالے سے فلسطین کے المنار اخبار کوبتایا ہے کہ امریکی سی آئي اے کی ایک اسپیشل ٹیم بن غازی میں امریکی سفیر کی ہلاک کی تحقیقات کررہی ہے۔ اس ٹیم میں ایف بی آئي کے کارندے بھی شامل ہیں اور انہوں نے کچھ لیبین شہریوں سے تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق لیبین حکومت نے امریکی کارندوں کو مکمل آزادی دے رکھی ہے۔ بن غازی میں امریکی قونصل خانے پر حملے کے بعد جس میں امریکی سفیر اپنے چار ساتھیوں سمیت ہلا ک ہوا تھا بتیس افراد کو گرفتار کیا تھا۔ بن غازی میں امریکی توہین آمیز فلم پر احتجاج کرتے ہوئے امریکی قونصل خانے پرحملہ کیا گيا تھا۔
.....
/169