ابنا: سعودی عرب مشرق وسطی میں امریکہ کی سازشوں پر عمل کرنے والا امریکی نمائندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے انتہا پسند وہابی فکر کے سہارے اپنے ملک کو دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپ میں تبدیل کردیا ہے تاکہ یہ وہابی عناصر آل سعود اور امریکہ کی خارجہ پالیسیوں پر عمل درآمد کرسکیں۔ اردن کے اس سیاسی مبصر نے کہا ہے کہ اس وقت یمن کے وہابی عناصر سعودی عرب کی انٹیلجنس کی منصوبہ بندی اور امریکہ کے طیاروں سے ترکی بھیجے جارہے ہیں جہاں سے وہ شام روانہ کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی انٹیلی جنس کے سربراہ بندر بن سلطان علاقے بالخصوص شام میں نہایت منفی کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے آقا شام کی بنیادی تنصیبات اور مختلف فرقوں کی پرامن زندگي کو تباہ کرنے کی سازشوں پر عمل کررہے ہیں کیونکہ وہابی یہ نہیں تسلیم کرسکتے کہ مختلف فرقے بھائي چارے سے رہیں۔ قابل ذکرہے شام میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، سعودی عرب، ، قطر، صہیونی ریاست، اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔ ...../169
14 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 347953
اردن کے ایک سیاسی مبصر ناھض حتر نے کہا ہے کہ سعودی عرب علاقے میں دہشتگردوں کو ٹریننگ دے رہا ہے۔