ابنا: شام کے نائب وزير اعظم وليد معلم نے جمعرات کي شام اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے نئے نمائندے اخصر ابراہيمي سے ملاقات ميں کہا ہے کہ شام ان کے ساتھ بھر پور تعاون کے لئے تيار ہے –وليد معلم نے اس ملاقات ميں کہا کہ اخضر ابراہيمي کا مشن دشوار ضرور ہے ليکن اگر سبھي فريق ان کے ساتھ تعاون کريں تو وہ اپنے مشن ميں کامياب رہيں گے - انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نئے نمائندے کي کاميابي کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ ممالک بھي ان کے ساتھ سنجيدگي کے ساتھ تعاون کريں جو دہشتگرد گروہوں کي مالي واسلحہ جاتي مدد کرتے ہيں اور انہيں جنگ کي ٹريننگ ديتے ہيں –شام کے لئے اقوام متحدہ کے نئے نمائندے اخصر ابراہيمي جمعرات کو دوپہر کے بعد دمشق پہنچے ہيں - انہوں نے جمعرات کي شام دمشق ميں ايران کے سفير سے بھي ملاقات اور شام ميں قيام امن کے بارے ميں تبادلہ خيال کيا اور جمعے کو صدر بشار اسد سے ملاقات کرنے والے ہيں-شام کے لئے اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے مشترکہ نمائندے کوفي عنان کے استعفے کے بعد يہ مشن اخصر ابراہيمي کو سونپا گيا ہے اور انہوں نے پہلي ستمبر سے شام ميں قيام امن کے لئے اپنے مشن پر کام شروع کرديا ہے -...../169
14 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 347714
شام نے اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے نمائندے کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کا اعلان کيا ہے -