11 ستمبر 2012 - 19:30

تمام فقہی اور کلامی مذاہب امام جعفرالصادق علیہ السلام کی تعلیمات کی مرہون منت ہیں؛ امام عالی مقام نے توحید علم کو تکثیر علم میں بدل دیا۔

ابنا: ان خیالات کا اظہار حجۃ الاسلام والمسلمین غلام محمد فخرالدین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان قم المقدسہ کے دفتر میں منعقدہ شہادت امام (ع) کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے حوزہ علمیہ قم کے طلاب کو عصری تقاضوں کے مطابق علوم دینی کی تحصیل اور ترویج پر زور دیتے ہوئے مکتب امام جعفرالصادق علیہ السلام کے بنیادی اور فکری شاگرد بننے کی طرف اشارہ کیا۔

انہوں نے امام جعفر الصادق علیہ السلام کے عظیم شاگرد خاص طور پر زرارہ کی علمی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حوزہ علمیہ میں پڑھنے والے شاگردان مکتب امام جعفر الصادق علیہ السلام کی ذمہ داریوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ امام جعفر الصادق علیہ السلام کا زرارہ کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے یہ کہنا کہ اگر زرارہ نہ ہوتے تو ہمارے آباء و اجداد کے آثار مٹ چکے ہوتے، آج کے اس پیچیدہ عصر میں طلاب دینی کے سنگین وظایف کی عکاسی کرتا ہے۔

مجلس کے اختتام پر پاکستان سے تشریف لائے ہوئے آیی ایس او کے برادران نے نوحہ خوانی اور ماتم داری کی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110