11 ستمبر 2012 - 19:30

روس کے صدر نے افغانستان ميں انسداد منشيات کے تعلق سے نيٹو اور قابض حکومتوں کي لاپرواہي پر تنقيد کي ہے -

ابنا: روس کے صدر ولاديمير پوتين نے افغانستان ميں منشيات کي پيداوار اور اسمگلنگ ميں اضافے کو علاقے اور دنيا کے ملکوں کے لئے مشترکہ خطرہ قرارديا اور کہا کہ منشيات کي کاشت کو ختم کرنے کےلئے مضبوط عزم و ارادے کي ضرورت ہے –روسي صدر نے افغانستان ميں  ددنيا کي کل منشيات کي ساٹھ فيصد پيداوار کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان ميں کاشت کي جانے والي کل منشيات کا بيس فيصد سالانہ روس کو اسمگل کيا جاتا ہے –ولاديمير پوتين نے زور دے کر کہا کہ افغانستان ميں اقتصادي اصلاحات اور شفافيت کي ضرورت ہے مگر نيٹو کے رکن ممالک اس طرف کوئي توجہ نہيں دے رہے ہيں - انہوں نے کہا کہ منشيات کي کاشت اور اسمگلنگ سے حاصل ہونے والي آمدني کي رقم دہشت گرد گروہوں اور منظم جرائم کے لئے خرچ کي جاتي ہے - افغانستان ميں منشيات کي کاشت ميں اضافے پر بعض افغان حکام نے بھي اپني گہري تشويش کا اظہار کيا ہے -...../169